الیکٹرانکس کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دی جائے،ناصر تابش

الیکٹرانکس ڈیلر ایسوسی ایشن راولپنڈی/اسلام آباد کے صدر ناصر تابش نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے اپپل کی ہے کہ دو ہفتہ سے زائد جار ی لاک ڈاون کے باعث الیکٹرونکس کے کاروبار بند ہیں اور اس وجہ سے اس کاروبار سے وابستہ افراد بیروزگاری اور افلاس کا شکار ہیں انہوں نے اپنے ایک بیان میں اپیل کی کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک الیکٹرانک کے کاروبار کو جار ی رکھنے کی اجازت دیں تاکہ اس شعبہ سے وابستہ افراد اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔