دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ ہم بھی لائن میں آجائیں ڈرنے والے نہیں آمروں کا مقابلہ کیا ہے کٹھ پتلی حکومت کا بھی مقابلہ کریں گے ،بلاول

اسلام آباد:چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ ہم بھی لائن میں آجائیں ۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بلاول کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے اسکرپٹ پر عمل کریں ۔ اگر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا تو والد ، پارٹی اور کارکنوں سے انتقامی سلوک کیا جائے گا ۔بلاول کا کہنا تھا کہ آمروں کا مقابلہ کیا کٹھی پتلی حکومت کا بھی مقابلہ کریںگے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جعلی اورکٹھ پتلی حکومت نہیں چل سکتی ۔ آج ہم بھگت رہے ہیں کل کوئی اور بھگتے گا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ آج پھر اسلام آباد کو یرغمال بنایا گیا، کیا آپ آصف زرداری سے اتنا ڈرتے ہیں،احتساب عدالت کو آزاد ہونا چاہیئے،پورے اسلام آبادکی پولیس عدالت کے باہرکھڑی کردی،وکلا کو بھی عدالت آنے میں مشکلات پیش آئیں،فاروق ایچ نائیک کوعدالت نہیں جانے دیا گیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کوکٹھ پتلی کی طرح چلایا جارہا ہے،یہ اپوزیشن کو بھی کٹھ پتلی کی طرح چلانا چاہتے ہیں،یہ جعلی اور کٹھ پتلی حکومت نہیں چل سکتی،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا،ہم پر دبا ئوہے،دھمکیاں دی جارہی ہیں،ہم سے کہاجارہا ہے کہ ہم بھی لائن میں کھڑے ہو جائیں،کیاآزادریاست میں ایساہوتاہے۔