چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو،حبیب الرحمان معدنیات سے بنے سالٹ لیمپ متعارف کرائیں گے


چین کے بہت سے تاجروں نے ہماری مصنوعات میں ا دلچسپی کا اظہار کیا، اس نئے آغاز سے مزید پراعتماد ہوں

شنگھائی(شِنہوا)چین کے شہر شنگھائی میں ایک ہفتہ بعد شروع ہونے والی چوتھی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو(سی آئی آئی ای)کے لئے پاکستانی تاجروں نے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں۔تاجر حبیب الرحمان بھی ایکسپو کیلئے بوتھ بنانے میں مصروف ہیں۔حبیب الرحمان نے چار سال پہلے سی آئی آئی ای میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا تھا جو آخرکار پورا ہونے جارہی ہے۔وہ چوتھی سی آئی آئی ای میں18مربع میٹر کا بوتھ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ،جہاں پر وہ پاکستان سے لائے گئے سالٹ لیمپ متعارف کرائیں گے۔پہاڑی علاقوں میں معدنیات سے بنے سالٹ لیمپ پاکستان میں مشہور ہیں لیکن چینی مارکیٹ میں ان کی آمد نئی ہے۔حبیب الرحمان نے بتایا کہ سی آئی آئی ای کے کنزیومر گڈز ایگزیبیشن ایریامیں سپلائی ڈیمانڈ میچ میکنگ سیشن کے دوران چین بھر کے بہت سے تاجروں نے ہماری مصنوعات میں انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا، جس سے میں اس نئے آغاز سے مزید پراعتماد ہوں۔حبیب نے کہا کہ ایکسپو مزید کاروباری مواقع پیدا کرنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاکستانی مصنوعات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کا اچھا پلیٹ فارم ہے اور انہیں چین اور شنگھائی سے بہت سی امیدیں ہیں۔چین کی 7 روزہ قومی تعطیلات کے دوران آرڈر لیتے ہوئے، رابطے کرتے اور مصنوعات منگواتے ہوئے، حبیب نے ایک دن بھی آرام نہیں کیا اور اب ان کا بوتھ تعمیرکے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔حبیب نے کہا کہ وہ نئے دوستوں سے ملاقات کے لئے مزید انتظار نہیں کر کرسکتے ۔مجھے نئے پارٹنرز سے ملنے کی امید ہے،ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے پہلے ایڈیشن سے ہی سی آئی آئی ای پر گہری نظر رکھی ہوئی تھی۔انھوں نے بتایاکہ گزشتہ سال اکتوبر میں، ہم جلدی سے شنگھائی واپس آئے اور نمائش کے تیسرے ایڈیشن کے لیے رجسٹریشن کی تیاری کی تاہم پتہ چلا کہ قومی نمائش وبا کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔ اس سال ہم نے گرین لینڈ کی مدد سے نمائش کے چوتھے ایڈیشن کی پیشگی بکنگ کرائی ہے۔اس بار، حبیب اس منفرد "انٹری ٹکٹ” سے بہترین فائدہ اٹھاتے ہوئے اس درآمدی ایکسپو میں سالٹ لیمپ، پیتل کی دستکاری، نیلی مٹی کے برتن، قالین اور دیگر پاکستانی مصنوعات لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اگست میں، حبیب نے نیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر (شنگھائی) سے آگے واقع گرین لینڈ گلوبل کموڈٹی تجارتی مرکز میں پاکستان نیشنل پویلین کھولا، جہاں ایکسپو ہو رہی ہے جہاں سے انھیں پتہ چلا کہ وہ ایک ماہ میں 50 سے زائد سالٹ لیمپ فروخت کر سکتے ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ انہیں مستقبل میں چین کے لیے مزید اپنی مرضی کے مطابق مصنوعات متعارف کرانے کی امید ہے، جن میں چینی خصوصیات کے حامل پاکستانی قالین، روایتی چینی نیک تمناوں کی تحریرکے ساتھ سالٹ لیمپ شامل ہیں۔