نئے ججز کی آمد کے بعد سپریم کورٹ کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری

جسٹس منصور علی شاہ سنیارٹی لسٹ میں‌پہلے اور جسٹس اشتیاق ابراہیم اکسیویں نمبرپر ہیں

اسلام آباد(رپورٹ:محمد رضوان ملک) نئے ججز کی تعیناتی کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھ کر اکیس ہو گئ ہے . اسلام آباد ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ میں جانے والے جسٹس عامر فاروق سنیارٹی میں سنیارٹی میں بیسویں جبکہ جسٹس اشتیاق ابراہیم اکیسویں نمبرپر ہیں.
‏سپریم کورٹ میں نئے ججز کی آمد کے بعد سنیارٹی لسٹ اپڈیٹ کر دی گئی ہے. جس کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد جسٹس منصور علی شاہ پہلےنمبرپر جسٹس منیب اختر دوسرے اورجسٹس امین الدین کا تیسرانمبر،
جسٹس جمال مندوخیل چوتھے اورجسٹس محمد علی مظہر کا پانچواں نمبر
جسٹس عائشہ ملک کا چھٹا اورجسٹس اطہر من اللہ ساتویں نمبرپر
جسٹس حسن اظہر رضوی آٹھویں اورجسٹس شاہد وحید نویں نمبرپر
جسٹس مسرت ہلالی کا دسواں اور جسٹس عرفان سعادت کا گیارہواں نمبر ہے.
جسٹس نعیم اختر افغان بارہویں اورجسٹس شہزاد ملک تیرہویں نمبر پر
جسٹس عقیل عباسی چودھویں اورجسٹس شاہد بلال حسن پندرہویں نمبرپر
جسٹس ہاشم کاکڑ 16ویں اور جسٹس شفیع صدیقی سترہویں نمبر پر
جسٹس صلاح الدین اٹھارہویں اورجسٹس شکیل احمد کا انیسواں نمبر
جسٹس عامر فاروق سنیارٹی میں بیسویں، جسٹس اشتیاق ابراہیم کا اکیسواں نمبرپر ہیں.
یاد رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس کی تعیناتی کا پرانا طریقہ کار تبدیل ہو گیا ہے اور اب موسٹ سنئیر کے بجائے تین سنئیر ترین ججز میاں سے چیف جسٹس کا انتخاب کیا جاتا ہے . یہی وجہ ہے کہ منصور علی شاہ سنئیر ترین ہونے کے باوجود چیف جسٹس نہیں‌بن سکے تھے.