بھارت ہمارے دریاوں کو خشک کررہا ہے اور ہم خاموش تماشائی بنے ہوے ہیں،محمد علی دورانی

یاسرآکاش چوہدری
بہاولنگر۔۔۔ بھارتی آبی جارحیت کے خلاف نجی ہال میں منعقدہ احتجاجی تقریب سے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی  نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمارے دریاوں کو خشک کررہا ہے اور ہم خاموش تماشائی بنے ہوے ہیں ۔سابق وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب. شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت.
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محمد علی دورانی سربراہ بحالی صوبہ بہاولپور تحریک کا بھارتی آبی جارحیت کے خلاف بہاولنگر نجی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ بھارت ہمارے پانی پر شب خون مارکر ہماری زمینیں بنجر کرنا چاہتا ہے.دریائے ستلج خشک ہونے سے تین کروڑ کی آبادی متاثر ہورہی ہے, بھارت آبی جارحیت کے ذریعے پاکستان کے دریاؤں کو خشک کرنا چاہتا ہے، پاکستان کی ہریالی کو بنجر زمینوں میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے ، اپنے حق کے لیے ایک آواز ہو کر پوری دنیا کو باور کروانا ہوگا ، بھارتی آبی جارحیت کیخلاف حکومتی سطح موثر کام نہیں کیا گیا، بحالی دریائے ستلج تحریک تین کروڑ عوام کی مشترکہ آواز ہے ، بھارتی آبی جارحیت کے خاتمہ تک جدوجہد جاری رہے گی ،