وفاقی حکومت سی پیک کے تحت 8.2 ارب ڈالر مالیت سے ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ رواں مالی سال کے دوران شروع کرے گی، سی پیک سیکرٹریٹ

 

اسلام آباد:چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت وفاقی حکومت8.2 ارب ڈالر مالیت سے ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ  رواں مالی سال کے دوران شروع کر رہی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے سی پیک کے تحت ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن سے اس سٹریٹیجک منصوبے پرجلدکام مکمل کرکے پاکستان ریلوے کوجدید خطوط پر استوارکیا جاسکے گا۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت ریلویز کے شعبے کو رواں  مالی سال کے بجٹ میں خصوصی اہمیت دے رہی ہے تاکہ اس کی تکمیل سے ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی اور خوشحالی کے اہداف میں مدد حاصل کی جاسکے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے  کے تحت  ریلویز  صوبہ پنجاب میں 30 فی صد، صوبہ سندھ میں 18 فی صد،بلوچستان  میں 36 فی صد،خیبر بختونخوا میں 9 فی صد، گلگت بلتستان میں 6 فی صد اور فاٹا میں 1 فی صد  نئے ریلوے  ٹریکس بچھائیں جائیں گے،جن پر 3 ارب 69 کروڑ دالر لاگت آئے گی۔پلاننگ کمیشن کی دستاویزات کے مطابق سی پیک منصوبوں کے  تحت  ایک ہزار 59 کلومیٹر حویلیاں۔ کاشی نیو ریلوے ٹریک، پشاور سے طورخم تک نئی ریلوے لائن  کی تعمیر، حویلیاں ڈرائی پورٹ،کراچی سے کوٹری  ڈبل لائن کی تعمیر،16 سو کلومیٹر کراچی سے پشاور تیز رفتار ریلوے لائن منصوبہ،کوئٹہ۔560 کلومیٹر ژوب،کوٹلہ جام نئی ریلوے لائن کی تعمیر ،633 کلومیٹر،کوئٹہ تفتان لائن کی اپ گریڈیشن،1328 کلومیٹر گوادرجیکب آباد  تک نئی ریلوے لائن   شامل ہے۔