اٹلی سا نتا وتوریا گوال تیری( رپورٹ الیاس مہر) آل یورپ اوپن والی وال میچ اٹلی کے نواحی گائوں گوالٹیری میں کھیلا گیا مہمان خصوصی چوہری شہزادامرہ اور چوہری وجاعت حسین تھے ۔
گرد ونوا ح اور اٹلی بھر سے شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
مہمانان گرامی نعیم اسلم چھینہ، الیاس ارائیں ،میاں طارق، مرزا شاکر، مشتاق احمد، تجارب علی، رانا امجد علی،چوہدری محمد افضل ، چوہری محمد ادریس گجر، چوہری محمد اکرم اور چوہری ضمیر حسین نمبردار کی آمد پر ڈھول کی تھاپ سے استقبال کیا گیا۔
میچ کے اختتام پر مین آ ف دی میچ شعیب وڑایچ کو نعیم اسلم چھینہ حافظ ابادی نے ٹرافی اور نقدی انعام دیا۔
آل یورپ اوپن والی وال میچ کا اٹلی کے نواحی گائوں گوالٹیری میں انعقاد
