
بیجنگ(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی مشترکہ تعمیرنے کوویڈ-19 کی وبا ء سمیت دیگر عوامل کے جھٹکوں کے باوجود اپنی مستحکم رفتار برقرار رکھی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ وانگ نے کہا کہ گزشتہ سال ، زمینی مواصلاتی رابطوں کے بنیادی ڈھانچے نے ٹھوس پیش رفت کی، قواعد و ضوابط اور معیارات کے ادارہ جاتی راوبط ے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے اور باہمی تعاون اور مدد کے مسلسل فروغ کے ساتھ عوام سے عوام کے رابطوں میں استحکام آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سے مزید 10 ممالک نے چین کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے معاہدے کیے، جس سے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شامل شراکت داروں کی تعداد 180 ہو گئی ہے۔
وانگ کے مطابق، مزید شراکت داروں، مضبوط بنیادوں اور روشن امکانات کے ساتھ، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے یقینی طور پر کوویڈ کے بعد کی دنیا میں ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا، اس منصوبے کو دنیا کے فائدے کے لیے “ترقی کی بیلٹ اور تمام ممالک کے لوگوں کے لیے “خوشی کی شاہراہ بنائے گا۔