صدر مملکت نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کر دئے وزیراعظم عمران خان چار سال کے لئے چئیرمین ہوں گے

Image result for president Arif alvi pic

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے ہیں جس کے تحت ‏وزیراعظم عمران خان 4 سال کے لیے اتھارٹی کے
چیئرمین ہوں گے ہوں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دستخطوں کے بعد اب  یہ آرڈیننس نافذ ہوگیا ہے۔ سی پیک اتھارٹی آرڈیننس کو قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس نہ ہونے پر لایا گیا ہے۔

آرڈیننس کے تحت ‏‏سی پیک اتھارٹی کا اطلاق پورے پاکستان میں ہوگا اور ‏سی پیک اتھارٹی 10ارکان پر مشتمل ہوگی، سی پیک ‏اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو 20 گریڈ کا سرکاری افسر ہوگا، جب کہ وزیراعظم عمران خان 4 سال کے لیے اتھارٹی کے چیئرپرسن ہوں گے، ‏وزیراعظم ہی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اورارکان کی تعیناتی کریں گے، ‏سی پیک سے متعلق کوئی بھی فیصلہ اتھارٹی کے اکثریتی ارکان کی منظوری سے ہوگا۔