اسلام آباد : چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت چین نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں 12.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2019ء تک چین نے 12 توانائی کے12 پیداواری پراجیکٹس پر کام کیا ہے جن میں زیادہ تر نے کمرشل آپریشنز کا آغاز کیا ہے جبکہ کچھ کے کام مختلف مراحل میں داخل ہوئے ہیں۔ ان تمام پراجیکٹس سے تقریباً 7240 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور ان پراجیکٹس پر 12.4ارب ڈالر کی لاگت آئی۔ اس حوالے سے جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی کی گزشتہ میٹنگ میں گفت و شنید کی گئی ہے اور ان مجموعی پراجیکٹس میں سے 9 کے مختلف مراحل اور کمرشل آپرشن ڈیٹس کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے۔ ان منصوبوں پر 8.175 ارب ڈالر کی لاگت آئی اور 5320 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ بقیہ 2 منصوبے مالی سال برائے برائے2020-23 میں مکمل ہوںگے اور ان کی مدد سے 1920میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔
Related Posts

پاکستان سی پیک منصوبے سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھاسکا، وزیر نجکاری کا انکشاف
- Rizwan Malik
- اکتوبر 14, 2023
- 0
جو کچھ بھی پاکستانی معیشت کے ساتھ ہورہا ہے اس کے ذمہ دار سی پیک نہیں بلکہ ہم خود ہیں چین نے5 اقتصادی زونز کے […]

آئی ایم ایف نے اگلی قسط کے لیے پاکستان کو اظہار آمادگی کا خط بھجوادیا
- Rizwan Malik
- اگست 13, 2022
- 0
اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نیگلی قسط کے لیے پاکستان کو اظہار آمادگی کا خط بھجوادیاہے۔ جس سے پاکستان کوقرض کی اگلی قسط […]

مسلسل بارہ ناکامیوں کے بعد پہلی اور بٰڑی فتح
- Rizwan Malik
- جون 4, 2019
- 0
شاہینوں نے فیورٹ انگلینڈ کو اعصاب شکن میچ میں آؤٹ کلاس کر دیا نوٹنگھم: عالمی کرکٹ کپ کے چھٹے میچ میں شاہینوں نے فیورٹ انگلینڈ […]
