سی ڈی اے میں ڈیلی ویجز بھرتی,سابق چیرمینوں سمیت 24 افسران طلب

اسلام آباد
ایف آئی اے نے سی ڈی اے میں  ڈیلی ویجزبھرتی کے علاوہ کنٹریکٹ اورپراجیکٹ افسران کو ڈیلی ویجز میں کنورٹ کرنے کے کیسوں میں محکمانہ انکوائری میں ذمہ دار قرار دیئے گئے24 افسران کوانکوائری کے لئے طلب کرکے بیانات ریکارڈ کرنا شروع کردئے
 ایسے افسران سی ڈی اے سے چلے گئے ہیں یا ریٹائرڈ ہوگئے ہیں ان کے بارے میں ان رابطہ کرنے کے لئے سی این آئی سی اور ایڈریس کے فراہم کئے جائیں تاکہ ان کو بلایا جاسکے.ایف آئی اے کا سی ڈی اے کو خط
  بھرتیوں کے بارے انسپکٹر عرفان عظیم بری انکوائری افسر مقرر کردیئے گئے اوروہ اس کیس کی انکوائری کررہا ہے
 سی ڈی اے میں محکمانہ انکوائر میں زمہ دار 24افسران کو اپنے اپنے بیانات ریکارڈ کرنے کے لئے انکوائری افسر کے سامنے پیش ہونا پڑے گا
 سابق چیرمین امتیاز عنایت الہی اور فرخند اقبال  سمیت بورڈ ممبران شوکت مہمند،میاں وحیدالدین،ابرار حسین شاہ،عبدالجبار میلانواور سعیدالرحمان کو چھ اکتوبر کو طلب کیا گیا تھا جبکہ ڈائریکٹر جنرل ماحولیات ڈاکٹر شیخ سلیمان،سابق ڈائریکٹر جنرل ایڈمن لیئق احمد یوسفزئی اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لاء نجمہ اظہر کو9اکتوبر کو بلایا گیا ہے
 سابق ڈپٹی ڈی جی فنانس ضیاء الرحمان طور،سی ڈی اے ماڈل سکول کی پرنسپل شاہ ہوار ،سابق ڈی ایف اے عمران شاہ، اور سابق ڈائریکٹر ایچ آر ڈی حیات وڑایچ کو 10اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی. ایف آئی اے خط
  سابق ڈائریکٹر ایچ آر ڈی محمد علی،سابق ڈائریکٹر آڈٹ فواد،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سٹریٹ لائٹس روشن جونیجو اورسابق ڈپٹی ڈائریکٹر مسعودالرحمان کو11اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے
  12اکتوبر کو سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آرڈی سید صفدرعلی شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسد عباس،اسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اشرف،انسپکٹر بی سی ایس ملک محمد رمضان،ایچ آر او سیون اور ایچ آراو اٹھ کلثوم بی بی اور ایچ آر او سیون مشتاق احمد خان کو بیانات ریکارڈ ز کرنے کے لئے طلب کیا گیا ہے. ایف آئی اے خط
 واضح رہے کہ ایف آئی اے انکوائری کے علاوہ سی ڈی اے میں بھی اس حوالے سے دو انکوائریاں ہوچکی ہیں اور ان انکوائریوں رپورٹس میں بھرتی کو غیرقانونی قرار دیا ہے جبکہ ذمہ دار افسران کی بھی نشاندہی کی گئی ہے
 حالیہ انکوائری کرنے والے کمیٹی کے چیرمین ڈائریکٹر ہمایون اخترکے علاوہ ممبران کمیٹی ڈپٹی ڈائریکٹر فارسٹ رانا طاہر اورڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ڈی عبدالمنان کو گذشتہ ہفتے انکوائری افسر و انسپکٹر عرفان عظیم برنی کے سامنے پیش کر بیانات ریکارڈ کرواچکے ہیں

ڈیلی ویجزبھرتی کے علاوہ کنٹریکٹ اورپراجیکٹ افسران کو ڈیلی ویجز میں کنورٹ کرنے کے کیسوں میں محکمانہ انکوائری میں ذمہ دار قرار دیئے گئے24 افسران کوانکوائری کے لئے طلب کرکے بیانات ریکارڈ کرنا شروع کردئے