اسلام آباد ہائی کورٹ میں
چیرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کارروائی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر درخواست میں چیرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک سینئر وکیل رئس عبدالواحد ایڈووکیٹ نے دائر کر دی ہے ۔
ایک مہینے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیرمین پیمرا کو ایک اور نجی کے خلاف شکایت پر کارروائی کا حکم دیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور جیو چینل کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی ۔ پیمرا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات مانے سے انکار کیا ۔
چیرمین پیمرا، پیمرا آرڈینیس کی بجائے اپنے آقاون کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں ۔
صرف اے آر وائے کے خلاف پیمرا نے چھریاں تیز کی ہیں
چیرمین پیمرا میڈیا کا گاڈ فادر بنا ہوا ہے ۔
پیمرا صرف مخصوص چینل کے خلاف کارروائی کے لیے اجلاس کرتے ہیں ۔ درخواست رجسٹرار آفس نے وصول کر لی ہے ۔



