
اسلام آباد:سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دس ملین سے زائد موبائل فون رکھنے والے ملک میں نواز شریف سمیت کسی کی بھی تقریر روکنا اب ممکن نہیں اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے 2 ریفرنسز میں فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے نواز شریف کی تقریر پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ جس ملک میں10 ملین سے زائد موبائل فون ہوں وہاں نوازشریف سمیت اب کسی کی بھی تقریر روکنا ممکن نہیں ہے۔
آصف علی زرداری نے حزب اختلاف کی تحریک پر حکومتی ردعمل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو اپوزیشن تحریک نے بسم اللہ کی ہے۔انہوں نے ریفرنسز میں فرد جرم عائد کیے جانے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے کیسز میں کوئی فرق نہیں، جب بھی اپوزیشن میں ہوتے ہیں، تو ہمارے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔سابق صدر نے خواجہ محمد آصف کے بیان سے متعلق کہا کہ میرے خلاف یہ بیان انہوں نے کسی کے کہنے پر دیا ہوگا، کوئی تو ہے جو چاہتا ہے کہ اپوزیشن تقسیم ہو۔آصف زرداری پر پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنسز میں فرد جرم عائد کی گئی تو سابق صدر نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
نواز شریف سمیت کسی کی بھی تقریر روکنا اب ممکن نہیں، زرداری




