سٹاک ہوم:سویڈن کے سکون نامی علاقے کے قصبے سکوروپ کی بلدیہ کی حجاب پر پابندی کا قانون عدالت نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔ مالمو کی عدالت کے مطابق بلدیہ کا یہ فیصلہ ملک دستور اور مذہبی آزادی کے خلاف تھا جس کے تحت اسے کالعدم قرار دیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ سکوروپ بلدیہ نے گزشتہ سال دسمبرمیں تیرہ سال سے کم عمر بچیوں کے حجاب پہننے پر پابندی لگا دی تھی جس پر علاقے میں موجود پراستاموس سکول کے منتظم اعلی ماتیاس لائیڈ ہولم نے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔


