فائنل میچ کے مہمان خصوصی فیصل ٹائون اور فیصل ہلز کے مالک چودھری عبدالمجید نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
یو آر اکیڈمی پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی ، ٹیم کے مینٹور عمران منہاس جلد جیت کی خوشی میں عشائیہ بھی دیں گے

واہ کینٹ (نامہ نگار) پہلا پی او ایف انڈر 18 ٹی20 ٹورنامنٹ یو آر اکیڈمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد جیت لیا ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل یو آر اکیڈمی اور باسط جم خانہ کے درمیان کھیلا گیا۔ پی او ایف سپورٹس بورڈ کے زیر نگرانی اقبال گرانڈ واہ کینٹ میںمنعقدہ اس ٹورنامنٹ میں واہ کینٹ حسن ابدال اور ٹیکسلا سے بارہ ٹیموں نے حصہ لیا ۔جس کا فائنل یو آر اکیڈمی اور باسط جم خانہ کے درمیان کھیلا گیا۔جس کو یو آر اکیڈمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد جیت لیا اور اس طرح پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اپنا اعزاز بھی برقرار رکھا ۔ یو آر اکیڈمی کے کوچ فیصل طاہر (Ricky khan) اور مینجر ندیم (گرو) , بالنگ کوچ نعیم بھٹی ,سراج بھاء ,حارث چیمہ اور تمام مینجمنٹ کی انتھک محنت کا صلہ ملا ہے۔ یو آ ر اکیڈمی کے کپتان عثمان شاہ نے 16 وکٹیں لیں کر بہترین باولر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔یو آر اکیڈمی کے صادق رضا 382 رنز بنا کر بہترین بلے باز قرار پائے۔یو آر اکیڈمی کے عاطف کھٹک وکٹ کیپر نے وکٹوں کے پیچھے 12 شکار کئے اور 65کی اوسط سے رنز بنائے اور بہتر ین وکٹ کیپر کا اعزاز حاصل کیا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی فیصل ٹائون اور فیصل ہلز کے مالک چودھری عبدالمجید تھے ۔انہوںنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ پراپرٹی انکلیو کے مالک عمران منہاس جویو آ ر اکیڈمی کے مینٹور ہیںنے ٹورنامنٹ جیتنے کی خوشی میں لڑکوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنے بی 17 والے آفس میں عشائیہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔جہاں پر بچوں کو خصوصی انعامات سے نوازا جائیگا۔




