الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ن لیگ اور پی پی کے اکائونٹس تک رسائی کی اجاز ت دیدی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای اسی پی)نے تحریک انصاف کے فرخ حبیب کو نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے اکائونٹس تک 8 دن کے لیے رسائی دے دی۔تحریری فیصلے کے مطابق فرخ حبیب پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے ریکارڈ کا معائنہ کرسکتے ہیں۔ کمیشن نے فرخ حبیب کو اجازت دی کہ وہ دو ٹیکنیکل افراد بشمول چارٹرڈ اکانٹنٹ اور فنانشل ایکسپرٹ کی معاونت لے سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مبینہ غیرملکی فنڈنگ کیس کی تفصیلی اور جامع رپورٹ پیش کرے۔درخواست منظور ہونے پر میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اب مریم اور بلاول کو پتا چلے گا کہ ان کی پارٹیوں کے کتنے جعلی اکانٹ ہیں جو وہ چھپا رہے تھے۔