
اسلام آباد: پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان ملک میں جاری سی پیک منصوبے کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے چین پاکستان دوطرفہ تعلقات اور افغانستان سمیت بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
معید یوسف نے کہا کہ پاکستان نے سی پیک منصوبوں کے چینی کارکنوں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے سی پیک کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستانی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔



