ایف بی آر کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے میں شدید ناکامی کا سامنا

لاہور…نورالعارفین
 حکومت پر عدم اعتماد یا ٹیکس مشینری سے تحفظات ،ایف بی آر کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے میں شدید ناکامی کا سامنا، بیالیس لاکھ نیشنل ٹیکس نمبر رکھنے والے شہریوں میں سے تاحال صرف ساڑھے تین لاکھ نے انکم ٹٰیکس گوشوارے جمع کرائے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکس گزاروں کے عدم اعتماد کے باعث ایف بی آر اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے،بھرپور تشہیری مہم کے باوجود ایف بی آررواں سال تاحال صرف ساڑھے تین لاکھ ٹیکس گزاروں سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرواسکاہے،فائلر اور نان فائلرز پرعائد ٹیکسزمیں واضع فرق کے باوجود ٹیکس گزاروں کا اعتماد ٹیکس مشینری پر بحال نہیں ہوسکاہے۔ لاہور سمیت ملک بھر میں این ٹی این ہولڈرز کی تعداد بیالیس لاکھ ہے جبکہ گزشتہ سال آخری تاریخ میں تین مرتبہ توسیع دینے کے باوجود صرف بارہ لاکھ ٹیکس گزاروں نے اپنے گوشوارے جمع کرائے تھے۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیکسز کی شرح میں اضافے،آڈٹ کے خوف اورحکومت پر عدم اعتماد کی وجہ سےرواں سال انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے فعال ٹیکس گزاروں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔
[