شعیب ملک دکھاوا نہیں کرتے سیدھے سادے انسان ہیں ان کی یہی بات مجھے ان کے قریب لے آئی

اسلام آباد:بھارت کی معروف ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزاء کی جب سے شادی ہوئی ہے ان کے فینز یہ جاننے کے لئے مشتاق ہیں کہ آخر انٹرنیشنل ٹینس سٹار ثانیہ مرزاء کیسے اس شادی کے لئے مان گئی ۔ثانیہ نے بھی حال ہی میں ایک انٹرویو میں ماضی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہوں نے کیوں ایک دم سے شعیب ملک کی شادی کی پیشکش کو قبول کر لیا ۔ ثانیہ مرزا نے محبت بھرے انداز میں انکشاف کیا کہ شعیب ملک نے انہیں اس انداز میں شادی کی پیشکش کی کہ انہیں منع ہی نہیں کر سکی۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2010 میں پاکستان کے اسٹار آل راونڈر شعیب ملک کو اپنا ہم سفر منتخب کیا تھا۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے، اذہان سال 2018 میں پیدا ہوا تھا ۔
ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ کچھ مہینوں تک ایک دوسرے کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد شعیب ملک نے مجھے صاف اور سیدھے الفاظ میں کہہ دیا کہ وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ شعیب نے کہا کہ میں بھارت آکر تمہاری فیملی سے ملنا چاہتا ہوں، اگر تمہارا جواب ہاں ہے تو مجھے بتا دینا۔ بھارتی ٹینس اسٹار نے کہا کہ مجھے شعیب ملک کی اس بات میں سچائی نظر آئی۔ مجھے لگا کہ شعیب کی باتوں میں کوئی دکھاوا نہیں ہے، ان کے جذبات سچے تھے جس کا انہوں نے مجھ سے اظہار کر دیا۔
انہوں نے انٹرویو کے دوران مزید بتایا کہ مجھے شعیب ملک کی یہی بات بے حد پسند آئی کہ وہ دکھاوا نہیں کرتے۔ شعیب ملک نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر مجھے پرپوز نہیں کیا، بلکہ سیدھے انداز میں بات کہہ دی، وہ بہت سادہ انسان ہیں۔
دوسری طرف شعیب ملک نے بھی اہلیہ ثانیہ مرزا سے علیحدگی اور تعلقات میں خرابی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
شعیب ملک سے جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں شرکت کے دور ان ان سے قیاس آرائیاں کی تصدیق یا تردید کے لیے سوال کیا گیا کہ سب کے اپنے گھر میں جو بھی مسائل ہوں لیکن وہ یہ قیاس ضرور کررہا ہے کہ شعیب اور ثانیہ مرزا کے تعلقات میں اتار چڑھا اب واضح دکھائی دینے لگا ہے۔
اس سوال پر شعیب ملک نے کہا کہ جب وہ لوگ عمرے پر گئے تو میرے یہاں پاکستان میں کچھ اہم کام تھے، اسی طرح جب ثانیہ کے کچھ اہم کام بھارت میں کرنے کے تھے تو میں یہاں سے شوز چھوڑ کر بیٹے کے پاس گیا۔شعیب ملک نے کہا کہ ہمارے رشتے کی ایک اہم بات یہ ہے کہ ہم دونوں مختلف ممالک سے ہیں، اور دونوں کے اپنے اپنے اہم عزائم ہیں۔سینئر کرکٹر نے کہا کہ اگر آپ ایسی باتوں پر غور کریں تو دل دکھتا ہے لیکن اگر آپ دھیان نہیں دیتے تو آپ کو فرق نہیں پڑتا۔
اسی انٹرویو کے درمیان شعیب ملک نے کہا کہ ثانیہ نے مجھے انسٹاگرام پر ان فالو نہیں کیا، یہ بھی کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے، اپنی بات کرتے رکھتے ہوئے سینئر کرکٹر نے کہا کہ دنیا کے دو مختلف کلچرز سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی زندگی میں اتار چڑھائو آنا لازمی بات ہے۔



