محبت کہیں مستقبل میں جا کر ہوگی،سر پر سہرا الیکشن تک تو سج نہیں سکتا
سیاستدان نہ ہوتا تو جیو ڈیجیٹل چلا رہا ہوتا،بھانجوں کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے
جیو ڈیجیٹل کے ساتھ گفتگو میں میزبان کے اچھوتے سوالات اور بلاول کے دلچسپ جوابات

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ابھی تک انہیں محبت نہیں ہوئی مستقبل میںکہیں جاکر ہوسکتی ہے۔جہاں تک شادی کی بات ہے الیکشن تک تو سر پر سہرا ء سج نہیں سکتا۔
محبت کے حوالے سے انہوں نے کہا محبت تو ابھی آگے جا کر ہونی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جیو ڈیجیٹل کی خاتون میزبان کے سوالات کے جواب میں کیا۔
جیو ڈیجیٹل کے ساتھ گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو کبھی محبت ہوئی ہے؟اس سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ محبت تو ابھی آگے جا کر ہونی ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین سے سوال پوچھا گیا کہ سیاست دان نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟اس سوال پر بلاول بھٹو نے جواب دیا کہ آپ کی طرح جیو ڈیجیٹل چلا رہا ہوتا۔
بلاول بھٹو سے پوچھا گیا کہ قوم آپ کا سہرا کب دیکھے گی؟اس پر بلاول بھٹو نے جواب دیا کہ قوم میرا سہرا الیکشن تک تو نہیں دیکھ سکے
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جیو ڈیجیٹل کے ساتھ گفتگو کے دوران دلچسپ سوالات بھی کیے گئے جس کے انہوں نے اتنے ہی دلچسپ جواب دیے۔
بلاول بھٹو سے سوال کیا گیا کہ آپ کو کس چیز سے سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے؟چیئرمین پیپلز پارٹی نے جواب دیا کہ جب اپنے بھانجوں کے ساتھ ہوتا ہوں تو بہت خوشی ہوتی ہے۔
بلاول بھٹو نے ملکی صورتِ حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ سیاسی حالات سب سے زیادہ مایوس کرتے ہیں، قوم اس وقت جن مشکلات میں ہے اسے دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ نفرت کی سیاست چھوڑیں اور جمہوری سیاست پر واپس آئیں۔




