یوم یکجہتی کشمیرپر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے چھٹی ملی نہ الیکشن ڈے پر ووٹ ڈالنے کے لئے
اسلام آباد(رپورٹ:محمد رضوان ملک)پاکستان میں قائم دانش سکول پاکستان کا وہ واحد تعلیمی ادارہ ہیں جو ایک سرکاری سکول ہونے کے باوجود ان کا سسٹم نہ صرف صوبہ پنجاب بلکہ پورے ملک سے جدا ہے ۔پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پورے ملک میں چھٹی ہے لیکن پنجاب بھر میں قائم دانش سکول اس چھٹی سے محروم ہیں۔اسی طرح ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں آنے والے انتخابات کے باعث گیارہ فروری تک چھٹیاں کر دی گئی ہیں لیکن دانش سکول کے اساتذہ اور طلباء کو اپنے من پسند امیدوران کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہے۔
اس فیصلے کے باعث دانش سکولوں کے اساتذہ ،دیگر عملے اور طلباء میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے کہ انہیں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے چھٹی نہیں دی گئی اور تاحال آٹھ فروری کو الیکشن ڈے کے موقع پر بھی ابھی تک چھٹی کا اعلان نہیں ہوا ہے ۔



