
سرگودھا:پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں ایک دلخراش واقعہ میں آٹھویں جماعت کے طالبعلم نے اپنے قریبی دوست کو گولیاںمار کر قتل کر دیا۔ دونوں دوستوں کے درمیان تلخ کلامی کی وجہ واٹس ایپ بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق قاتل اور مقتول دونوں آپس میں گہرے دوست تھے اور آٹھویں کلاس میں زیر تعلیم تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں کے درمیان واٹس ایپ پر معمولی تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد غصے میں آکر آٹھویں کلاس کے طالب علم نے فائرنگ کر کے کلاس فیلو دوست 13 سالہ طالب علم کو قتل کر دیا۔ ملزم اور مقتول کی عمر 13 سے 14 سال کے درمیان ہے ۔




