2025 میں بین الاقوامی طلبا کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزارتک محدود کردی گئی2023 ء میں5 لاکھ 77 ہزار طلبا کوویزے جاری کیے گئے تھے

اسلام آباد/ میلبرن:آسڑیلیا نے تعلیم کے لئے ملک آنے والے بیرونی طلباء کی تعداد میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔آسڑیلیا نے سال 2025 میں بین الاقوامی طلبا کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزارتک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2023 ء میں5 لاکھ 77 ہزار طلبا کوویزے جاری کیے گئے تھے۔یاد رہے کہ اس وقت آسٹریلیا میں میں سات لاکھ سترہ ہزار بین الاقوامی طلبا زیرِتعلیم ہیں۔
حال ہی میں آسٹریلیا نے 2025 میں بین الاقوامی طلبا کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزارتک محدود کردی اور کہا گیا ہے کہ کچھ ادارے درکارزبان کی مہارت نہ ہونے والوں کو داخلہ دے دیتے ہیں۔
آسٹریلوی وزیر تعلیم جیسن کلیئر کا کہنا تھا کہ جامعات، اعلی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے اداروں میں دوہزارپچیس میں بین الاقوامی طلبا کی تعداد دولاکھ سترہزارتک محدود کردی گئی ہے۔جیسن کلیئر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ کچھ اداروں کا تعلیمی نظام ناقص ہے، ایسے نوجوانوں کو داخلہ دے دیتے ہیں جن کے پاس کامیابی کیلئے درکار زبان کی مہارت نہیں ہوتی۔
آسٹریلوی حکام نے دوہزارتیئس میں پانچ لاکھ ستتر ہزار طلبا کوویزے جاری کیے تھے تاہم آئندہ تعلیمی سال بین الاقوامی طلبا کی تعداداتنی ہی ہوگی جتنی کورونا کے پھیلاو کے دوران ہوتی تھی۔
حکام نے بتایا کہ آسٹریلیا میں سات لاکھ سترہ ہزار بین الاقوامی طلبا زیرِتعلیم ہیں۔
آسٹریلیا جانے کے خواہشمند طلبا کے لیے بری خبر




