بلدیہ فیکٹری کے ملزم حماد صدیقی کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا

سانحہ بلدیہ فیکٹری کے ملزم حماد صدیقی کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا ہے،جسے پاکستان منتقل کرنے کے لیے سفارتخانے سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔

عدالت نے دسمبر2016ء میں ملزم حماد صدیقی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

حماد صدیقی سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے علاوہ دیگر کئی سنگین جرائم میں بھی پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کےریڈوارنٹ بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزم حماد صدیقی کی گرفتاری کی اس کے اہل خانہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔

حماد صدیقی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جانے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

ستمبر 2012ء میں بلدیہ ٹاؤن میں واقع ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے میں 250سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

دبئی سے گرفتار کیا گیا حماد صدیقی ایم کیوایم کی تنظیمی کمیٹی کا سابق انچارج تھا۔