مختلف کارروائیوں کے میں 51 گاڑیاں برآمد

سندھ سمیت دیگرعلاقوں میں کارروائیوں کے

دوران51 گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں،گاڑیاں چوری کر کےان کوجرائم میں استعمال کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

کراچی میں سائٹ کےعلاقےمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکٹرکمانڈر رینجرزبریگیڈیئر نسیم پرویز کا کہنا تھا کہ چوری اورچھینی گئی گاڑیوں کی برآمدگی کے لیےمربوط حکمت عملی بنائی گئی،چوری،چھینی گئی گاڑیاں جرائم پیشہ عناصراپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جرائم کیخلاف رینجرزکی منصوبہ بندی کےساتھ کارروائیاں جاری ہیں،رینجرز اور پولیس نے ناظم آباد میں اسنیپ چیکنگ کی، کارروائی کےدوران 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔