پاکستان میں 60 لاکھ بچوں اور 60 لاکھ حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف ہے،سائرہ افضل تارڑ

اسلام آباد …وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے بدھ کے روز ابوظہبی میں حفاظتی ٹیکہ جات کے عالمی ادارے گاوی کے چیف ایگزیکٹو سیٹھ برکلے سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بچوں کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر قومی صحت نے عالمی ادارہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی طرف سے بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے لئے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ سائرہ افضل تارڑ نے بتایا کہ پاکستان میں 60 لاکھ بچوں اور 60 لاکھ حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کا ہدف ہے۔ بچوں اور حاملہ خواتین تک رسائی کو مزید بہتر بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں