کندیاں پولیس نے شراب کی بھٹی پکڑ لی، پتنگ بازوں کی بھی شامت

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

تھانہ کندیاں پولیس کی کامیاب کارروائی شراب کی چالوبھٹی پکڑلی 1000لیٹرشراب برآمد پتنگ فروش کی بھی شامت آگئی پتنگوں گوٹوں سمیت گرفتار

ڈی ایس پی سرکل پپلاں خالد محمود خان کی سربراہی میں ایس ایچ او کندیاں محمد وقاص اور انکی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شراب کی چالو بھٹی پرریڈ کرکے محمد حنیف سکنہ محلہ سول ہسپتال کندیاں سے 1000 لیٹر شراب برآمد کی، جبکہ پتنگ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتےہوئے محمد سیلم سکنہ محلہ کلیارنوالہ کندیاں کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 33 پتنگیں اور 13 گوٹے دھاگوں کے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ کندیاں میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے ایس ایچ او کندیاں اورانکی ٹیم کو اس کامیاب کاروائی پرشاباش دی۔