
اسلام آباد … رواں مالی سال کے ابتدائی 5مہینوں میں ملک میں ٹرکوں کی پیداواراورفروخت میں اضافہ جبکہ بسوں کی پیداواراورفروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان مینوفیکچررزایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبرتک کے عرصہ میں ملک میں 3 ہزار889 ٹرک تیاراور3ہزار547 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 3 ہزار126 ٹرک تیاراور2 ہزار766یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی



