11فروری انقلاب ایران کی47 ویں سالگرہ

<ایرانی قوم11فروری کو انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عظیم الشان ریلیاں نکال کردشمن کو مایوس کرے دشمن مایوس ہونے تک ایرانی قوم کو ہراساں کرنے کی ناکام کوششیں بند نہیں کرے گا ہم نے باہمی اتحاد و یکجہتی سے ان کوششوں کو ناکام بنانا ہے،آیت اللہ خامنہ ای

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) انقلا ب ایران کی 47 ویں سالگرہ آج گیارہ فروری برو ز بدھ کو منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں ایک اہم تقریب آج اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہوں گے ۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اس اہم موقع پر اپیل کی ہے کہ ایرانی قوم11فروری کو انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عظیم الشان ریلیاں نکال کردشمن کو مایوس کرے۔ایک بیان میںا ن کا کہنا تھا کہ قومی طاقت کا تعلق میزائل یا طیاروں سے زیادہ قوم کی قوت ارادی سے ہوتا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا ٹیلی وائزڈبیان جاری کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ دشمن مایوس ہونے تک ایرانی قوم کو ہراساں کرنے کی ناکام کوششیں بند نہیں کریں گے ۔ ہم نے باہمی اتحاد و یکجہتی سے ان کوششوں کو ناکام بنانے ہے۔