صدرآصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب کے آغاز میںدونوںممالک کا قومی ترانہ بجایا گیا
اسلام آباد (سفارتی رپورٹر)اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلاب کی 47 ویں سالگرہ روایتی جوش و جذبہ اور شان و شوکت سے منائی گئی .ایران کے اس قومی دن کے موقع پر ایرانی سفارتخانے کے زیر اہمتمام ایک اہم تقریب اسلام آباد کے سیرینا ہوٹل میںمنعقد ہوئی .جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری تھے.
تقریب میںدیگر کے علاوہ قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی ،گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی ،وفاقی وزرا جام کمال، شیخ روحیل اصغر ،فاروق ستار،،سینٹر سحر کامران، سابق چئیرمین سینٹ اور پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخای، زمرد خان بڑی تعداد میں سفارتکاروں، صحافیوں ، سماجی ورکرز اور دیگر نے شرکت کی.
قبل ازیں پاکستان میںایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ مہماںوںکا استقبال کیا.
مہمان خصوصی صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میںکہا پاکستان تنازعات کے حل کے لئے مذاکرات کا حامی ہے.ہم تمام تنازعات کا حل پرامن مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں. انہوں نے اپنے خطاب کے دوران دونوںممالک کے درمیان دوستی اور تعاون میںمزید اضافے کی ضرورت پر زور دیا انہوںنے کہا فارسی کئی سالوں تک برصغیر کی سرکاری زبان رہی ہے انہوں نے اپنے خطاب کے دورن علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے فارسی کلام سے اشعار پڑھے حاضرین سے خوب داد سمیٹی.
ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے خطاب میں پاکستان اور ایران دو برادر اسلامی ممالک ہیںجن کے درمیان صدیوں پرانے تعلقات ہیں دونوںممالک کے عوام ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں.انہوں نے کہا ایران پرامن مذاکرات کے ذریعے خطے میںامن کا حامی ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا بھرپور اور دندان شکن جواب دے گا.
اخر میںصدر آصف علی زرداری اور ایرانی سفیر نے دیگر کے ہمراہ ایران کی 47ویں سالگرہ کا کیٹ کاٹا.


