وادر کے نجی ہوٹل میں دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔

گوادر کے نجی ہوٹل میں دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

دنیا نیوز کے مطابق گوادر کے فائیو سٹار نجی ہوٹل میں 3 حملہ آور گھس گئے۔ حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم حملے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

صوبائی وزیر اطلاعات ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے پاس دستی بم بھی موجود ہیں، ہوٹل میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلے ابھی جاری ہے۔

ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہاں لوکل آبادی نہیں ہے صرف ہوٹل ہے۔ آپریشن جب کامیاب ہوگا تومیڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ ابھی آپریشن کی تفصیلات نہیں بتاسکتے۔ سکیورٹی بہت سخت ہے۔ سکیورٹی لیپس کہاں ہوئی تحقیقات کرینگے