5Gنیٹ ورک کی تعمیر میں امریکہ دوسرے ممالک سے پیچھے رہ جائے گا،چینی مواصلاتی ادارے ہواوے کا بیان
بیجنگ:چینی مواصلاتی ادارے ہواوے نے کہا ہے کہ ہواوے پر پاپندی سے امریکہ زیادہ محفوظ نہیں ہو گا،5Gنیٹ ورک کی تعمیر میں امریکہ دوسرے ممالک سے پیچھے رہ جائے گا۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکی حکومت نے چینی مواصلاتی ادارے ہواوے سمیت متعدد کمپنیوں کے کاروبار پر باپندی لگانے کا حکم جاری کر دیا تھا جس کے کے جواب میں ہوا وے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہواوے کو محدود کرنے سے امریکہ زیادہ محفوظ نہیں ہو گا اور نہ ہی امریکہ زیادہ مضبوط ہو گا،اس کاروائی کے نتیجے میں 5Gنیٹ ورک کی تعمیر میں امریکہ دوسرے ملکوں سے پیچھے رہ جائے گا۔ اسی دن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی ہنگامی حالت نافذ کرنے کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس میں انفارمیشن اور مواصلات کے میدان میں قومی سلامتی کیلئے ممکنہ نقصان دہ تجارت اور لین دین پر باپندی لگائی گئی۔

