ٹیکس ایمنسٹی سکیم ناکام ، حکومت نے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا

Former premier Shahid Khaqan Abbasi speaks in the National Assembly. — DawnNewsTV screengrab

وزیراعظم کے تین بار قوم سے خطاب کے باوجود صرف ساٹھ کروڑ جمع ہوئے

 

شاہد خاقان عباسی نے قرضہ انکوائری کمیشن کی تشکیل پر سوالات اٹھادئیے، کہتے ہیں حکومت قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگارہی ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کی ایمنسٹی اسکیم ناکام قرار دے دی، بولے جب حکمران ٹیکس نہیں دیتے تو عوام کیوں دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء نے قرضہ انکوائری کمیشن کی تشکیل پر بھی سوالات اٹھا دئیے، کہتے ہیں کہ حکومت نے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیا ہے، حکومت چلانے والے جانتے ہیں ملک میں کیا ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنہیں معیشت کی الف ب کا علم نہیں وہ سوالات کریں گے، وزارت خزانہ کے بابو بھی آئی ایم ایف بجٹ سے پریشان ہیں، سکڑتی معیشت پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا گیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر وزیراعظم نے 3 بار تقریر کی، اسکیم میں اب تک 60 کروڑ روپے جمع ہوئے، حکومت پر اعتماد بحال کئے بغیر پیسے جمع نہیں ہوسکتے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز بھی قوم سے مختصر خطاب میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا تھا، ان کا دعویٰ تھا کہ اگر قوم ساتھ دے تو 8 ہزار ارب روپے تک ٹیکس جمع کرسکتے ہیں۔