پاکستان مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر دنیا بھر کے سیاحوں کو متوجہ کرنے کے منصوبے پر کام کررہا ہے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری

پاکستان مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر دنیا بھر کے سیاحوں کو متوجہ کرنے کے ..

اسلام آباد :وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر دنیا بھر کے سیاحوں کو متوجہ کرنے کے منصوبے پر کام کررہا ہے۔

نیویارک سے آمدہ اطلاعات کے مطابق

مختلف کمیونٹیز کی سرکردہ شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان مذہبی سیاحت

کے لیے بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور اسی بنیاد پر دنیا بھر کے سکھ اور بدھ مت کے عقیدت مندوں کو اپنی طرف راغب کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوات سے لے کر آزاد کشمیر تک بدھ مت کے مذہبی مقامات پھیلے ہوئے ہیں جن پر کام جاری ہے۔