ڈھاکہ:بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ بنیادی ڈھانچے کی بہتری،علاقائی رابطوں کے فروغ عالمی تجارت میں اضافے اور اقتصادی ترقی میں تیزی لانے کا منصوبہ ہے،ان خیالات کا اظہار بنگلہ دیش سول سوسائٹی تھنک ٹینک سنٹر فار پالیسی ڈائیلاگ (سی پی ڈی) کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فہمیدہ خانم نے کیا۔سی پی ڈی کا خیال ہے کہ بنگلہ دیش کیلئے بھی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ترقی اور فوائد کے بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری،رابطے،تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں مختلف ممالک کے ساتھ خاص طور پربھارت اور چین سمیت پورے ایشیا میں تعلقات کے حوالے اس کا کردار بہت اہم ہے۔اس منصوبے کے ذریعے بنگلہ دیش کو بھی ترقی کے مقاصد حاصل کرنے میں بڑی مدد ملے گی،سی پی ڈی کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فہمیدہ خانم نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے بنگلہ دیش کے وزیرتجارتی نوالماجد محمد ہمایوں اورسیکرٹری خارجہ شاہد الحق نے بھی خطاب کیا۔
Related Posts

بابائے پارلیمنٹ نواز رضا کی’ روداد سیاست’
- Rizwan Malik
- اپریل 24, 2022
- 0
روداد سیاست نصف صدی کی تاریخ بھی ہے اور آئینہ بھی، اسے ہر لائبریری میں ہونا چاہئے نواز رضا سے بھائیوں جیسے تعلقات ہیں۔ان کی […]

انگلینڈ نیوزی لینڈ کو ہر ا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان تاحال اگر مگر پر ہے
- Rizwan Malik
- جولائی 3, 2019
- 0
جانی بیرسٹو نے مسلسل دوسرے میچ میں بھی سنچری سکور کی ہے انگلینڈ نے چیسٹر لی سٹریٹ کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈکو ایک واضح فرق […]
بھارت تدفین سے کچھ دیر قبل مردہ زندہ ہوگیا
- Rizwan Malik
- جولائی 3, 2019
- 0
قبر کو کھود دیا گیا تھا اور میت کو دفن کرنے کی تیار ہورہی تھی، مگر اچانک ‘مردہ’ نوجوان زندہ ہوگیا۔ جی ہاں بھارت میں […]
