
راولپنڈی:سابق امیدوار NA 57 اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری محترمہ مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہیں بلاول بھٹو زرداری کے فیصلے کے مطابق پارٹی قیادت اور کارکن مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود کی والدہ کی فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے مقدمات کوئی نئی بات نہیں سابق صدر آصف علی زرداری ایک بہادر اانسان ہیں انہوں نے پہلے بھی جیلیں کاٹیں اور با عزت بری ہوئے اب بھی سر خروں ہوں گے موجودہ سلیکٹڈ حکومت کی طر ف سے کی گئیں انتقامی کاروائیوں سے پارٹی قیادت اور کارکن گھبرانے والے نہیں ہیں ہم میاں محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں حکومت سابق صدر آصف علی زردار کو صحت مند ہونے تک ہسپتال میں رہنے کی اجازت دے اگر انھیں کچھ ہو گیا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔ اس موقع پر خواتین ونگ کی ضلعی صدر سمیرا گل، ضلعی نائب صدر راجہ وحید یونس ستی، سابق امید وار حلقہ پی پی 7چوہدری ایوب ضلعی سیکرٹری انفامیشن محمد شاھد اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے چوہدری ظہیر محمود کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور دعاکی اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


