دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا پہنچ چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹی ٹونٹی جبکہ 2 ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم پہلا ٹی ٹونٹی میچ اتوار کو کھیلے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 5 نومبر کو کیمبرہ میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:10 بجے جبکہ تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 8 نومبر کو پرتھ میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 کو کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد شاہین کینگروز سے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہونگے۔ پہلا ٹیسٹ 21 نومبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5:00 بجے شروع ہو گا۔ اس کے علاوہ دوسرا ٹیسٹ 29 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے شروع ہو گا۔
بابر اعظم کا بطور ٹی 20 کپتان یہ پہلا دورہ ہو گا۔
ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان۔ باقی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، عماد وسیم، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض، حارث سہیل، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد عرفان، محمد عامر، محمد حسنین، آصف علی، خوشدل شاہ، موسی خان، شامل ہیں۔
ٹیسٹ کی قیادت اظہر علی کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، افتخار احمد، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسی خان، نسیم شاہ شامل ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ سرفراز کے ساتھ ساتھ محمد حفیظ اور شعیب ملک کو بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
| پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا 2019ء | ||
| پاکستانی وقت | میچ کی تفصیلات | تاریخ |
| ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل | ||
| 8:30 AM | سڈنی کرکٹ گراؤنڈ، سڈنی | 3 نومبر، 2019 |
| 1:10 PM | مانوکا اوول، کینبرا | 5 نومبر، 2019 |
| 1:30 PM | پرتھ اسٹیڈیم، پرتھ | 8 نومبر، 2019 |
| ٹیسٹ میچ | ||
| 5:00 AM | دی گابا، برسبین | 21 نومبر تا 25 نومبر، 2019 |
| 8:30 AM | ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ | 29 نومبر تا 3 دسمبر، 2019 |



