
کراچی: گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ان کی نازیبا اورغیر اخلاقی ویڈیوز لیک کرنے والوں کے لیے پیغام جاری کیاہے
دوروز قبل رابی پیرزادہ کی نازیبا اور غیراخلاقی ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھیں۔ ویڈیوز لیک ہونے کے حوالے سے کئی باتیں سامنے آئیں۔ کسی نے کہا کہ یہ ویڈیوز رابی پیرزادہ کے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کی ہیں، جب کہ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ رابی پیرزادہ کے فون سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز چرائی گئی ہیں۔
ویڈیوز کے حوالے سے رابی پیرزادہ کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا تھا اور لوگ جاننے کے لیے بے چین تھے کہ آخر رابی پیرزادہ کا اس کے بارے میں کیا کہنا ہے۔ تاہم گزشتہ روز انہوں نے ایک مختصر سی ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے،
’’جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔‘
دوسری جانب رابی پیرزادہ نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ شیئر کی ہے جس میں لکھا ہوا ہے’’مجھے اپنے ہونے پر افسوس ہے‘‘۔

دوسری طرف گلوکارہ کے والد ہمایوں پیرزادہ نے بیٹی کی خود کشی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
گزشتہ روز گلو کارہ رابی پیرزادہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز نے تہلکہ مچادیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں، کئی صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ بہت سے لوگ ان کی حمایت میں آگے بھی آئے۔
رابی پیرزادہ نے اپنی لیک ہونے والی ویڈیوز کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ لاہور میں تحقیقات کی درخواست دائر کی جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گلوکار ہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیے جانے کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔
تاہم اب رابی پیر زادہ کی سوشل میڈیا پر خودکشی کی خبریں زیر گردش ہیں جس پر گلوکارہ کے والد ہمایوں پیرزادہ نے ان خبروں کی تردید کرکرتے ہوئے کہا ہے کہ رابی بالکل ٹھیک ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وائرل ہونے والی ویڈیوز پر رابی پیرزادہ نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے موبائل فون میں کچھ خرابی آنے کے باعث اسے ٹھیک کرنے کے لیے دیا تھا اور کسی نے ان کے موبائل فون سے ان کی ویڈیوز اورتصاویر چرا کر انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا تھا۔



