اسلام آباد(نیوز رپورٹر) میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی ممبر و سینئر پی ٹی آئی رہنما رفعت ناز نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کسی قوت کے اشارے پر ملک میں انارگی پھیلا رہے ہیں۔مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالنا مولانا کا مشن ہے۔ پہلی بار اقتدار سے باہر ہو کر مولانا تڑپ رہے ہیں۔مدرسے کے بچوں کو ڈھال بنا کر سیاست کرنا منفی سوچ ہے۔ عمران خان کو قوم نے مینڈیٹ دیا ہے ۔حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ سی پیک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رفعت ناز نے کہا کہ مولانا ملک میں بد امنی پھیلا کر ملک دشمن عناصر کو خوش کر رہے ہیں بغیر کسی مطالبے کے مدرسے کے بچوں کو استعمال کرنا منافقت ہے آج سارے سیاسی یتیم مولانا کے ساتھ اپنے مفادات کے لئے مل گئے ہیں منتخب حکومت کے خلاف بغافت کا اعلان کرنا ملک دشمنی ہے جس پر حکومت ایکشن لے گی اور مولانا کی گیدڑ ببکیاں ختم ہو جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کو عوام نے پانچ سال کے لئے منتخب کیا ہے ملک ترقی کے راستے پر چل پڑا ہے مولان اور اسکے حواریوں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور اسلام آباد پر چڑھ دوڑے ہیں ابھی بھی وقت ہے کہ مارچ ختم کر کے واپس چلے جائیں ورنہ ملک کا امن تباہ کرنے کی وجہ سے ریاست اپنا آئینی اختیار استعمال کر کے ملک دشمنوں کو بھگائے گی۔
Related Posts
پسرور موٹرسائیکل اور کیری ڈبہ کے تصادم میں ایک خاتون سمیت 5افراد زخمی
- Rizwan Malik
- December 31, 2017
- 0
سیالکوٹ …سید عارف خسین شاہ پسرور سیالکوٹ روڈ پر ٹریفک حادثہ پسرور موٹرسائیکل اور کیری ڈبہ کے تصادم میں ایک خاتون سمیت 5افراد زخمی ایک […]

ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل، کونسی ٹیم کہاں پر؟
- Rizwan Malik
- June 6, 2019
- 0
آئی سی سی ورلڈ کپ میں کھیلے گئے اب تک کے میچز کے مطابق پوائنٹس ٹیبل میں 4 پوائنٹس کی بدولت نیوزی لینڈ سرفہرست ہے۔ […]

15 اکتوبر کو اسلام آباد پر یلغار روکنے کیلئے پوری طاقت اور وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف
- Rizwan Malik
- October 13, 2024
- 0
15 کو احتجاج کی کال ملکی سالمیت پر حملہ کسی صورت ملک کی عزت ، آبرو اور ساکھ کو دائو پر نہیں لگانے دیں گے […]
