اسلام آباد:معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے جمعیت علماے اسلام (جے یوآئی) مولانا فضل الرحمن کا نام لیے بغیر کہا کہ روحانی اور مذہبی پیشوا اسلام آباد سے ہجرت کر گئے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے اپنی ذاتی خواہش کی تکمیل کے لیے اسلام آباد میں سیاسی اسٹیج سجایا لیکن ان کا سارا اسکرپٹ ختم ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کیلیے دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں ملک کی سلامتی و ترقی سے متعلق بہتر فیصلے کرنے کی توفیق عطا کرے۔معاون خصوصی نے امید ظاہر کی کہ جو پلان بی دیا ہے، اس ڈرامے کی اگلی قسط اسی طرح فلاپ ہوگی، جس طرح دھرنا ہوا۔انہوں نے کہا کہ عوام سیاسی فنکاروں کی فنکاریوں سے آگاہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن صرف 13 کے اسکور پر ہی بولڈ ہوگئے۔
مولانا فضل الرحمن صرف 13 کے اسکور پر ہی بولڈ ہوگئے،فردوس عاشق اعوان

