لاہور:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ انڈیمنٹی بانڈ کی حکومتی شرط مستردکرتے ہیں،حکومت ضمانتی بانڈ کی آڑ میں تاوان لینا چاہتی ہے، حکومت قوم کو دھوکا دینا چاہتی ہے۔
پارٹی اجلاس کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
شہبازشریف نے انڈیمنٹی بانڈ کی حکومتی شرط مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بانڈ کی آڑ میں تاوان لینا چاہتی ہے، حکومت قوم کو دھوکا دینا چاہتی ہے، عمران خان نہ این آر او دے سکتے ہیں، نہ لے سکتے ہیں ،عمران خان اور ان کی ٹیم نے نوازشریف کی صحت پر سنگدلی اور چھوٹے پن کا مظاہرہ کیا، عمران خان اور ان کی ٹیم کا کھیل قابل مذمت ہے۔
،انڈیمنٹی بانڈ کے نام پر عوام کو دھوکا دیا جارہا ہے،عمران خان انسانی مسئلے کوسیاست کی نظر کررہے ہیں،عدالت نے نوازشریف کوسزا سنائی تووہ لندن میں تھے،نوازشریف لندن میں بیماراہلیہ کوچھوڑکروطن واپس آئے۔
3بار کے منتخب وزیر اعظم کی جان بچانے کےلیے تاوان مانگاجارہاہے،نوازشریف کے لیے ہر کام کر جاتے لیکن بتائیں کہ شورٹی بانڈ کا جواز کیاہےنوازشریف کو وزارت داخلہ اور نیب میں شٹل کاک بنادیاگیاہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا نوازشریف اپنی بیٹی کے ہمراہ جیل چلے گئے،کیانوازشریف نے اس وقت کوئی انڈیمنٹی بانڈ بھرا تھا،نوازشریف کی صحت پر سیاست انتہائی افسوسناک ہے،ملک کے3بارمنتخب وزیراعظم سےانڈیمنٹی بانڈمانگاجارہاہے،لوڈشیڈنگ ختم کرنے والے سےانڈیمنٹی بانڈمانگاگیا،کسی عدالت نے انڈیمنٹی بانڈ کی شرط عائد نہیں کی۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہکریں گے،حکومت کے پاس انڈیمنٹی بانڈ کا کوئی قانونی جوازنہیں،فروغ نسیم نے کہا کہ قانون خاموش ہے تو بات کی جاسکتی ہے،سینئروکلاءنےانڈیمنٹی بانڈ کی شدیدمخالفت کی،داخلہ ،نیب اوردیگرادارےمعاملہ ادھر ادھر بھیج رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت کو شٹل کاک بنادیاگیا ہے،نوازشریف کے معالج نےشدیدتشویش کا اظہار کیا،نوازشریف کو اسپتال لائے توپلیٹ لیٹس16ہزارتھے،اسپتال میں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس2ہزارہوگئے،اللہ تعالیٰ کے کرم سے نواز شریف محفوظ رہے،پلیٹ لیٹس کی دوا سےنوازشریف کو ہارٹ اٹیک ہوا۔
اپوزیشن لیڈ ر نے مزید کہا کہ کراچی سے ڈاکٹرشمسی کو حکومت نے طلب کیا،ڈاکٹرشمسی نے کہا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانا چاہیئے،ڈاکٹر شمسی نے بوسٹن سےعلاج کرانےکی تجویز دی،عدالتوں نے نوازشریف اور مریم نواز کی ضمانت منظور کی۔
شہبازشریف نے کہا کہ قوم کو گمراہ کرنے کے لیے انڈیمنٹی بانڈ کی شرط لگائی گئی،انڈیمنٹی بانڈ کا کیا جوا ہے؟بعدمیں کہا جائے گا کہ میں نےکہاتھاکہ پیسہ نکلواؤں گا”،نوازشریف کوکچھ ہوا توعمران خان ذمہ دارہوں گے،نوازشریف کےعلاج میں تاخیرکی ذمہ دارحکومت ہے،ای سی ایل سےنام نکلےبغیرایئر ایمبولنس نہیں آسکتی۔
صدر ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے میری درخواست سماعت کے لیے مقررکردی ہے،نواز شریف پرایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،نوازشریف کی صحت پر سیاست بند کریں،عدالتوں کااحترام کرتے ہیں،ہرفیصلہ تسلیم کریں گے۔
دوسری جانب پریس کانفرنس میں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کاکہناتھاکہ نوازشریف کاعلاج پاکستان میں ممکن نہیں۔ سرکاری میڈیکل بورڈ نے بھی اس پر واضح موقف دیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف ایک سے زیادہ جان لیوا امراض میں مبتلا ہیں۔ علاج میں جتنی تاخیر ہو گی اتنا ہی زندگی کو خطرات لاحق ہوں گے
اس کے جواب میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کوئی گولڈ میڈل یا ٹرافی جیت کر جیل میں نہیں گئے تھے، مسلم لیگ ن کا رویہ شرمناک ہے۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہبازشریف!تاوان اغوا ءکارطلب کرتے ہیں سہولت کارنہیں ، مریض کے علاج کی بہترین جگہ اسپتال ہے،اغوا ءکرنے والے مریض کو گھر میں لے کرجاتے ہیں۔ شہبازشریف نے گمراہ کن پروپیگنڈاکیاہے،عدالتوں نے نوازشریف کومجرم قراردیا، حکومت نے نہیں دیا ۔
معاون خصوصی نے کہا کہ شریف خاندان نے نواز شریف کواغواء کرکے قید کررکھا ہے،حکومت کے ساتھ طویل مشاورتوں میں ن لیگ کے ۔



