
راولپنڈی میں 7 سالہ معصوم بچی کو اپنے ہی سگے چچا نے قتل کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا.
سفاک ملزم ولی اللہ نے اپنے سگی بتیجھی کو پہلے قتل کیا اور بعد میں اسکے لاش کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا گلریز کالونی میں زیادتی قتل کی واردات کرنے والے مقتولہ کے حقیقی چچا ملزم ولی اللہ نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا.
کہ اس نے 7سالہ سدرہ بی بی کو پہلے اٹھانےکی کوشش کی تو ماں جاگ گئی جبکہ دوسری مرتبہ اس نے جب بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اٹھایا تو دم گھٹنے کی وجہ سے بچی نیم مردہ ہوگئی جو بعد میں جاں بحق ہوگئی،
اس نے بچی کو پہلے قتل کیا اور بعد میں نعش کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم نے کہا کہ میری جنسی حیوانیت اس قدر بے قابو ہوچکی تھی کہ میں نے حقیقی بھتیجی کی لاش کو زیادتی کے بعد اٹھا کر بدفعلی کی ۔


