
پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بہزادسلیمی ، سیکرٹری اطلاعات علی شیر اور ممبر گورننگ باڈی حافظ عبدالماجد نے ڈائریکٹر میڈیا سینیٹ رمضان ساجد سے ان کے آبائی گاوں بستی جھلار ضلع خانیوال میں ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیااور فاتحہ خوانی کی ۔
انہوں نے رمضان ساجد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں ۔ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن ان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور رمضان ساجد سمیت تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین




