تہران: ایران نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کے لیے 54 ہزار قیدیوں کو عارضی طور پر رہا کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایران نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کچھ مزید اقدامات کیے ہیں جن کے تحت گنجائش سے زائد قیدیوں سے بھری جیلوں سے ایسے 54 ہزار قیدیوں کو ضمانت پر عارضی رہائی دی گئی ہے جن کے ٹیسٹ میں وائرس کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں۔ایرانی حکومت کی پالیسی کے مطابق 5 سال سے زائد سزا پانے والے قیدیوں کو رہائی نہیں دی جائے گی۔برطانوی میڈیا کے مطابق منگل کے روز ایرانی وزارت صحت نے ملک میں وائرس کے کیسز میں 50 فیصد تک اضافے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد ایران میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2336 بتائی گئی تھی جب کہ ایران میں وائرس سے اب تک 77 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے 290 ممبران میں سے 23 مممبران کے وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 93 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 3 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔چین میں وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جہاں تعداد تقریبا 3 ہزار ہے جب کہ چین کے بعد اٹلی میں سب سے زیادہ 79 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
Related Posts

وزارت قانون نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کو نامزد کرنے کی سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی،۔نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے طور پر جسٹس گلزار احمد 22دسمبر 2019 کو عہدہ سنبھالیں گے
- Rizwan Malik
- نومبر 22, 2019
- 0
اسلام آباد: وزارت قانون نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کو نامزد کرنے کی سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ہے۔وزیراعظم عمران خان سمری […]

پاکستانی شائقین کیلئے خوشخبری، طویل عرصے بعد تین ملکی کرکٹ سیریز کا انعقاد
- Rizwan Malik
- مارچ 17, 2024
- 0
تین ملکی کرکٹ سیریز کے بعد اسی سال چیمپئنز ٹرافی جیسا بڑا ایونٹ بھی پاکستان میں ہو گا اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی شائقین کے لئے […]

ایف آئی اے اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائیاں
- Rizwan Malik
- مارچ 3, 2025
- 0
غیر قانونی سمز کا دھندا کرنے والوں سمیت متعدد کرپٹ اہلکار گرفتار اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے […]
