ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 48 کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد مجموعی تعداد 243 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 25، سندھ میں 17 اور بلوچستان میں مزید 6 افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق نئے کیسز میں 2 مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ 15 مریض تفتان سے سکھر پہنچے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نئے کیسز کے بعد تفتان سے سکھر پہنچنے والے 134 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔کراچی کے 37 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ایک مریض کا تعلق حیدر آباد سے ہے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مزید دو کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ سکھر میں تفتان سے آئے زائرین میں سے 134 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 17 کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں میں 172، پنجاب میں 26، خیبرپختوامیں 15، بلوچستان میں 16، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 3 مریض سامنے آچکے ہیں۔ اس طرح ملک بھر میں یہ تعداد 243 ہوگئی۔


