کرونا کا لاک ڈائون کوئی بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کے دکھ کو بھی سمجھے

ممبئی:بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈز کا کہنا ہے کہ کاش کورونا کی اِس مشکل گھڑی میں ان کے والدین اں کے ساتھ ہی ہوتے تو ان کو کسی چیز کی فکر نہیں ہوتی۔ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے پوری دنیا میں لاک ڈاون جاری ہے اور اِس وجہ سے ہر ایک شخص اپنے گھر میں قید ہوکر رہ گیا ہے بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈز ہیں جو کورونا کی اِس مشکل گھڑی میں اپنے والدین اور بہن بھائی سے دور رہنے پر مجبور ہیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جیکولین فرینڈز کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے والدین میرے ساتھ ہوں کیونکہ میں ان کی صحت کی وجہ سے بہت فکرمند ہوں اور اِسی طرح میرے والدین بھی میرے لیے بہت فکرمند ہیں۔ جیکولین فرنینڈز نے کہا کہ جب میں ان لوگوں کو دیکھتی ہوں جو آج اپنے والدین کے ساتھ ہیں تو میں کہتی ہوں کہ یہ لوگ کتنے خوش قسمت ہیں۔ بھارتی اداکارہ نے کہا کہ میرے والدین بحرین میں ہیں جبکہ میری بہن بھی مجھ سے دور ہے اور مجھے اس کی بھی بہت فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری بہن امریکا میں ہے اور وہ وہاں بہت مشکل حالات میں اپنا وقت گزار رہی ہے کیونکہ لاک ڈاون کی وجہ سے امریکا میں تمام سپر مارکیٹس بند ہیں، میری بہن کو نہ تو وہاں کوئی دوا کی سہولت میسر ہو رہی ہے اور نہ ہی وہاں کھانے پینے کی کوئی اشیا مل ر ہی ہے۔ جیکولین فرینڈز نے کہا کہ میرا بھائی آسٹریلیا میں ہے لیکن وہ ٹھیک ہے کیونکہ جس جگہ میرا بھائی ہے وہاں حالات بہتر ہیں۔ بھارتی اداکارہ نے کہا کہ میرے لیے لاک ڈاون کو قبول کرنا بہت مشکل تھا کیونکہ میرے پیارے مجھ سے دور ہیں اور اِس وقت مجھے ان سب کی بہت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کی شروعات میں مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ آخر یہ کیا ہورہا ہے اور میں گھر میں رہ کر اپنا وقت کیسے گزاروں گی لیکن اب مجھے عادت ہوگئی ہے۔ جیکولین فرینڈز نے کہا کہ اب گھر میں رہ کر میں اپنی اردو اور ہندی کی زبان بہتر کر رہی ہوں اور اِس کے علاوہ ورزش وغیرہ کرتی ہوں اور اپنی مصروفیات سے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بھی آگاہ کرتی ہوں۔