پشاور :دبئی سے پشاور پہنچنے والے 68 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق 25 اپریل کو غیر ملکی ائر لائن کی 3 پروازوں کے ذریعے 684 مسافر دبئی سے پشاور پہنچے تھے جن میں سے 434 کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔جن افراد کے کوروناٹیسٹ کرائے گئے ان میں 12 مسافروں کے ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں جب کہ قرنطینہ میں موجود باقی مسافروں کے کورونا ٹیسٹ دوسرے مرحلے میں ہوں گے۔



