
فیصل آباد میں لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دلہا کو شادی مہنگی پڑی گئی ،پولیس نے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ۔ دلہا حجلہ عروسی کی بجائے حوالات پہنچ گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ کنال روڑ پر ایک میرج ہال میں پابندی کے باوجود شادی کی تقریب جاری ہے جس پر چھاپہ مارا گیا۔
پولیس نے دلہا اور اس کے والد سمیت 20 سے زائد باراتیوں کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ ڈپٹی کمشنر محمد علی کے حکم پر دلہا اور اس کے 12 ساتھیوں کو قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لینے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
دوسری طر ف میرج کے ہال کے مالک کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔



