راولپنڈی :تبدیلی وہی قابل قبول ہے جو سود مند ہو عوام کرونا کے سونامی میںغرق ہو رہی ہے حکمرانوںکا غیرسنجیدہ اور پوائنٹ سکورنگ پر مشتمل روئیہ مسائل کے حل کی راہ میںبڑی رکاوٹ ہے تباہی روکے نہیں رک رہی ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما محمد عامر صدیقی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ خلیفہ دوئم حضرت عمر فرماتے ہیںکہ دریائے فرات کنارے کتا بھی مرے تو میں جواب دہ ہوںپاکستان میں تقریباََ ١٠٠ د ن میں ٢٠٠٠ سے زائد پیاروں کو کھو چکے اورایک لاکھ سے زائد کرونا متاثرین اور اس کی جا ری وحشت کے باوجودافسوس ہے کہ بجائے کپتان کا اپنے کئے فیصلوں کواشرافیہ کا گرداننا اور سمارٹ لاک ڈائون کا بانی جیسے کریڈٹ کی یوں باتیں جیسے کرونا ختم ہو چکا ہوسمجھ سے بالا تر ہے ہمیں کرونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانا ہو گی اور احتیاط۔ ۔۔۔اور احتیاط پھر احتیاط پر کار بند رہنا ہو گا عوام ملک کو بحرانوںمیںجکڑنے والوں کو جان چکی،میڈیسن،پیٹرولیم،آٹا، چینی کے بحرانوں کے تانے بانے قوم سے پوشیدہ نہیں،عامر صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی صحیح معنوں میں عوامی حقوق کی ترجمان ہے اس کٹھن دور میںکروڑوں نو کریاں دینا تو درکنارحکومت کا سٹیل ملز ملازمین سے روزگار چھین لیناظلم وناانصافی نہیں توکیاہے۔
Related Posts

زاہد حامد نے استعفیٰ دے دیا
- Rizwan Malik
- نومبر 25, 2017
- 0
وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے استفیٰ دے دیا ہے .باخبر ذریے سے معلوم ہوا ہے کہ دھڑننے کے خلاف آپریشن کی ناکامی کے بعد […]

چین کی مدد سے بجلی کی قلت پر قابو پا نے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، اویس لغاری
- Rizwan Malik
- اکتوبر 29, 2024
- 0
چنگ ڈا:وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے 2019 میں بننے والی بیلٹ اینڈ روڈ انرجی پارٹنرشپ (بی آر […]

میانوالی پولیس نے منشیات برآمد کر لی
- Rizwan Malik
- دسمبر 16, 2017
- 0
میانوالی عبدالقیوم خان نیازی میانوالی ۔۔۔ایس ایچ سٹی کامران بخت اورانکی ٹیم کی منشیات فروشوں کےخلاف زبردست کارروائی میانوالی ۔۔ملزم عمرغنی سکنہ کرک سے 3کلو400گرام […]
