
اسلام آباد: حکومتی دبائو میں ایف بی آر سے شفاف تحقیقات کی امید نہیں کی جاسکتی پاکستان بار کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کالعدم ہونے کے معاملے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی نے کہا ہے کہ تفصیلی فیصلے کے بعد نظر ثانی درخواست دائر کریں گے۔ انہوں نے کہا حکومتی دباؤ میں ایف بی آر سے شفاف تحقیقات کی امید نہیں جاسکتی ۔ ادھر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکلا نے نظر ثانی درخواست پر مشاورت شروع کر دی۔ واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ ایف بی آر کو کیس بھیجنے کی پہلے ہی مخالفت کر چکے ہیں۔




